شیخ حسینہ کو برطانوی پناہ

شیخ حسینہ کو برطانوی پناہ ملنے تک بھارت میں رہائش دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو برطانوی پناہ ملنے تک بھارت میں رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو برطانیہ منتقلی سے قبل بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی۔
ماقبل برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس دوران ان کی نئی دلی میں مقیم بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی حالیہ صورتحال کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سکیورٹی سے متعلق کابینہ اجلاس بلالیا تھا، تاہم اجلاس کے حوالے سے معلومات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کو برطانوی پناہ ملنے تک بھارت میں‌پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
دوسری جانب بنگلادیش کے صدر کا سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنےکا حکم ایسے وقت دیا جا رہا ہے جب شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
یاد رہےکہ 79 سالہ خالدہ ضیا 2 مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں17سال کی قید کی سزا سے رہائی کے بعد سے گھر میں نظر بندی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں