ویب ڈیسک: جماعت اسلامی دھرنا 12 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ اس دوران جوش کم پڑنے کے برعکس راولپنڈی مزید قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک پر جاری ہے۸ جسے ۱۲ دن ہو گئے، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔
مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سمیت ٹیکسوں کی بھرمار اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں جیسے دیگر مسائل کیخلاف جماعت اسلامی دھرنا 12 ویں روز میں داخل ہو گیا۔
دھرنے میں شریک کارکن اور دیگر شرکا کا جوش و خروش کمہونے ک یبجائے بڑھتا جا رہا ہے۔
آج دھرنا شرکا نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد کارکنوں کے لیے معمول کے مطابق ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
جماعت اسلامی کارکنان اپنے مطالبات کے لیے تازہ دم نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی جاری ہے۔
دھرنے کے مقام پر کارکنوں اور دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے پنڈال اور اطراف میں صفائی اور ٹریفک کو رواں رکھنے کا عمل بھی بدستور جاری ہے، اس دوران ملک کے دیگر علاقوں سے ٹولیوں اور قافلوں کی شکل میں مزید کارکن دھرنے کا حصہ بننے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہ آنے کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
Load/Hide Comments