ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کر کے ملکی استحکام کی جانب سے ایک قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کنووں میں کھدائی 9 جنوری کو شروع کی گئی تھی۔
کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخیرہ دریافت ہونے سے ملکی تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
یہ ذخائر ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملے، کنواں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔
ذراءع نے بتایا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جائے گی۔
آئل اینڈ گیس کے مطابق کنویں کی کھدائی کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل وگیس کا ذخیرہ ملا تھا۔
اس پیداوار سے جہاں ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا وہیں اس کے ثمرات سے عوام بھِی مستفید ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میںدریات ہونے والے نئے تیل اور گیس کے ذخائر سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا، بیرون ملک سے قرضوں کا دباو بھی کم ہو سکے گا.
Load/Hide Comments