ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی دعوت دے دی ہے ۔
شیر افضل مروت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کر لیں، شیر افضل مروت کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہیں گے ۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی، یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔
اس موقع پرشیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔
Load/Hide Comments