ویب ڈیسک: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا ۔
سینیٹ نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ 2024بل کی منظوری دے دی۔
سینیٹر طلال چودھری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 بل ایوان میں پیش کیا، بل پیش کرنے کے موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹرز نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کی اجازت دی جس کے بعد سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی شق وارمنظوری لی گئی۔
واضح رہے اس سے پہلے سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا تھا۔
قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا جس کی اپوزیشن کی جانب سے بھرپور مخالفت کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments