الاؤنسز میں اضافے کی منظوری

خیبر پختونخوا کابینہ نے وزراء کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزرا ء کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزراء کے لئے الاؤنس 70ہراز سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس وزیر کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہیں ہوگی اسے 2لاکھ روپے ماہانہ الانس دیا جائے گا۔
بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری ہونے کے باوجود حکومت کو گاڑیاں وقت پر نہیں دی جا سکیں جس کیخلاف کورٹ جانے کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازموں کی پوسٹنگ، ٹرانسفر ڈومیسائل کی بنیاد پر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
میڈیکل سٹاف اور استاتذہ سمیت سرکاری ملازموں کا جس ضلع کا ڈومیسائل ہوگا وہیں ڈیوٹی سرانجام دے گا، پیڈوکی چیف ایگزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی دیدی گئی۔
ملازمین کی ٹرانسفر، پوسٹنگ رولز میں نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے منشیات سے پاک پشاور پروگرام کے فیز 3 کے لیے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔
اینیمل ویلفیئر بل اور لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز بل کی صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کابینہ اراکین کو تمام اضلاع کے دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، ضلعی سطح پر خدمات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں، عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر مقامی لوگوں کی بھرتیوں کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس بڑھا دی گئی