ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں 10نئے نو منتخب جوڈیشل افسروں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جوڈیشل افسروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق محمد سلمان جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد تعینات، فدا حسین، انمول انور اور فاطمہ مراد جوڈیشل مجسٹریٹ کو پشاور تعینات کر دیا۔
انم جہانگیر، خضر حیات جوڈیشل مجسٹریٹ مردان تعینات، محمد عبداللہ جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پور تعینات کردیئے گئے ۔
اعلامیہ کے مطابق محسن علی جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ تعینات، شام خان جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ اور محمد حنیف جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ تعینات کردیئے گئے۔
Load/Hide Comments