ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں جنگلی چیتے نے گھر پر حملہ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ بیروٹ خرد گاؤں سنگریڑی میں پیش آیا جہاں جنگلی چیتے نے گھر میں موجود افراد پر اچانک حملہ کردیا ۔
چیتے کے حملے میں گھر میں موجود خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔
Load/Hide Comments