اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے انہیں شہید کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں.
ویب ڈیسک: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو گروپ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں موجود ہیں۔ اس دوران اسرائیل کی جانب سے انہیں شہید کرنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں جو ناکام رہیں۔
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے۔ اس دوران 31 جولائی کو وہیں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد یحییٰ سنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے ابتدائی تین ہفتوں کے بعد یحیٰ السنوارنے اسرائیل کو پیشکش کی تھی کہ یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلیوں کے بدلے قید تمام فلسطینیوں کو رہا کر دیا جائے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے زمینی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
اس کا نقصان خود انہیں مزید اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور فوجی گاڑیوں کی تباہی کی صورت میں برداشت کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments