عرفان محسود نے مارشل آرٹ

عرفان محسود نے مارشل آرٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے عرفان محسود نے مارشل آرٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستانی سٹار نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو مزید گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دئیے۔
اٹلی کے مارسیلو فیری نے پاوں کے انگوٹھے سے 40 پاونڈ وزن کو 1 منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا، ان کے اس ریکارڈ کے مقابلے میں عرفان محسود نے 40 پاونڈز وزن کو 3 منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھا کر ان سے اعزاز چھین لیا۔
یوں عرفان محسود نے پاوں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
وزن اٹھانے کے علادہ عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں بھی سب زیادہ 46 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ پاکستان کے نامور کھلاڑی نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنا رکھے ہیں۔
عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائڈ جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کرنے والے عرفان محسود نے مارشل آرٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان