جماعت اسلامی کو گورنر ہاﺅس

پشاور، جماعت اسلامی کو گورنر ہاﺅس کے باہر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں جماعت اسلامی کو گورنر ہاﺅس کے باہر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے 12 اگست کو جماعت اسلامی کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌گورنر ہاﺅس کے باہر دھرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کسی متبادل مقام کا انتظام کرنے کی تجویز پر غور شروع کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے باعث صدر روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوگا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گزشتہ سال بھی جماعت اسلامی کی جانب سے گورنر ہاﺅس کے سامنے دئیے گئے دھرنے کے باعث صدر روڈ پر ٹریفک کا نظام تین دن تک معطل رہا۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نے راولپنڈی طرز پر 12 اگست کو پشاور میں گورنر ہاﺅ س کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے لیکن موجودہ سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی مشکلات کے خدشات پر گورنر ہاﺅس کے سامنے سڑک پر دھرنے کی اجازت نہ دینے کی منصوبہ بندی ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھرنا جناح پارک میں دینے کی اجازت دی جائے گی جس سے سڑکیں متاثر نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، این سی وی سی ضمنی انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری