پنجاب سے گندم کی ترسیل بند

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا

ویب ڈیسک: پنجاب سے گندم کی ترسیل بند ہونے کے باعث ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں فی بوری 200 سے لے کر 800 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
مذکورہ پابندی کی وجہ سے آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے چیئرمین محمد اقبال کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندی لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے پرمٹ اور چیک پوسٹوں پر رشوت ادائیگی سے بھی گندم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پرمٹ بنانے سے لے کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد تک 40 سے 50ہزار تک مبینہ رشوت پر ٹرک چھوڑے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق آئینی لحاظ سے اندرون ملک یعنی بین الصوبائی گندم ترسیل سمگلنگ کے زمرے میں نہیں آتا۔
انہوں نے حکومت سے فوری طور پر اس حوالے سے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے بصورت دیگر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پشاور میں موجود سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے ایک جانب آٹے کا بحران پیدا ہوگا تو دوسری جانب قیمتوں میں دوبارہ اضافہ بھی ہوگا جس سے شہریوں کی قوت خرید مزید متاثر ہوگی۔
یاد رہے کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل بند ہونے پر خدشہ ہے کہ ایک بار پھر سستا آٹا مہنگا ہو سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  9مئی کا بیانیہ چوری کی فوٹیج پر بنایا گیا ہے،سلمان اکرم راجہ