ویب ڈیسک: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے عامر جمال کی شمولیت کو فٹنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کی قیادت سعود شکیل کے سپرد کر دی گئی ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
Load/Hide Comments