لینڈسلائیڈنگ سے لوئر تناول

لینڈسلائیڈنگ سے لوئر تناول کا ایبٹ آباد سے راستہ منقطع

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پورا ملک متاثر ہوا ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہونے کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ سے لوئر تناول کا ایبٹ آباد سے راستہ منقطع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کے باعث ایبٹ آباد اور لوئر تناول کا درمیانی راستہ منقطع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری پریشانی کا شکار ہو گئے۔
بانڈہ خیر علی خان، کنڈلہ موڑ میں بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث سارا ملبہ شیروان روڈ پر آ گرا، اس کی وجہ سے تحصیل لوئر تناول کا ایبٹ آباد سے راستہ منقطع ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے واحد رابطہ سڑک بند ہو گئی، اس واقعہ کے بعد دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایبٹ آباد آنے والے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج