جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل

جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل ، ایف ائی اے سے تحقیات کا فیصلہ

ویب ڈیسک: آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل کی تحقیقات ایف ائی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جعلی ڈرائیونگ لائسنسز کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائینگی، صوبائی کمیٹی سے بھی تفصیلی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری نے ایف آئی اے اور صوبائی کمیٹی سے تحقیقات کی منظوری دے دی، کمیٹی میں محکمہ داخلہ، پولیس، قانون، آئی ٹی بورڈ اور دیگر اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نےجعلی لائسنسز سے متعلق ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کر کے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سے مزید انکوائری کی سفارش کی تھی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ اور آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کو جعلی لائسنسز جاری کیےگئے، اس پر ہانگ اور آسٹریلوی حکومت کی جانب سے شکایت درست ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں شہریوں کو جعلی لائسنس جاری کیےگئے ہیں، اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سافٹ ویئر میں بھی کئی خامیاں ہیں۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کرائی جائیں۔ اس پر جعلی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سکینڈل کی تحقیقات ایف ائی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیملی کورٹ ججز کو 18 نئی گاڑیاں حوالے کر دی گئیں