ویب ڈیسک: حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر ہمارا ردعمل بھرپور انداز میں آئے گا، بہت جلد اسرائیل پر حملہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حملے کے وقت کے حوالے سے بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے، جو اس نے کیا اسے اس کا جواب ضرور دیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی طیاروں سے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف پھیلانا چاہتا ہے، صیہونیوں کے ان تمام کرتوت سے ایک بات واضح ہے کہ نیتن یاہو جنگ بندی نہیں جنگ کا خواہاں ہے۔
حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ شاید ہم اکیلے یا پورے مزاحمتی گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر جواب دیں لیکن انہیں جواب ضرور دیا جائیگا اور اسرائیل پر ہمارا ردعمل بھرپور انداز میں آئے گا۔
حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل اور فوڈ فیکٹریاں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ کرسکتے ہیں، اسرائیلی حملے میں کمانڈر فواد شکر اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس سمیت حزب اللہ کو دھچکا پہنچا۔
Load/Hide Comments