پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ

پشاور، ورسک روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ، اہلکار محفوظ

ویب ڈیسک: ورسک روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اس دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پشاور ورسک روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کس نوعیت کا تھا ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ آئی ای ڈی بلاسٹ ہے جو کہ پولیس موبائل پہ ہوا۔
ایس پی ورسک محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر موقع پر موجود ہیں جبکہ اس دوران کرایم سین اور بی ڈی یو یونٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ ہیرس صدارتی مکالمہ کے دوران تند و تیز جملوں کو تبادلہ