ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ کے 8 بورڈز کے میٹرک امتحانات نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نتائج کل 2 بجے ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبہ کے 8 بورڈز کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان وزیراعلی ہاؤس میں کیا جائےگا جبکہ وزیراعلی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات سے نوازیں گے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 81 ہزار 842 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
جماعت نہم کے لئے 95 ہزار 53 طلباء و طالبات جبکہ دسویں جماعت کے 86 ہزار 789 نے امتحانات میں حصہ لیا۔
Load/Hide Comments