پولیس اہلکار اور قاتل سمیت

نوشہرہ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار اور قاتل سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں فائرنگ مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار اور قاتل سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ ڈاگ بہسود میں پولیس اور قتل کے الزام میں مطلوب ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں سب انسپکٹر شہید جبکہ جوابی فائرنگ کے دوران ملزم کلیم بھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ تقریبا 15 گھنٹے تک جاری رہا، ملزم کلیم اللہ نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے مقتول زاہد شاہ کو قتل کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کلیم اللہ مقتول کے گھر میں چھپ گیا تھا، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا۔ اس آپریشن میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر مومن خان شہید ہو گیا۔
کراس فائرنگ کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے ملزم کلیم اللہ پر راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیار استعمال کئے، اس دوران ملزم کلیم اللہ جاں بحق ہوگیا۔
یاد رہے کہ کراس فائرنگ میں‌ پولیس اہلکار اور قاتل سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل پبی کے میارں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار اراکین کوپارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم