ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے کے جنین محلے میں بمباری کے دوران 8 افراد، رفاح اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی گولہ باری میں 6 فلسطینی جبکہ تل الحوا اور خان یونس میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی غذائی قلت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا غزہ جنگ پھیلنے کے پیش نظر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 91 ہزار 535 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments