ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کوششیں رنگ لے آئیں، اپردیر سے لاپتہ 3 بچے بازیاب، ملزم بھی دھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اپردیر سے لاپتہ 3 بچے بازیاب کرا لئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق تینوں بچوں کو فوارہ چوک سے بازیاب کرایا گیا جبکہ اس موقع پر سمگلنگ میں ملوث ملزم کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس بچوں کو ترکی لے جا کر ان سے مزدوری کرانے میں ملوث تھا، ان بچوں کو بھی اسی غرض سے سمگل کرنےکی کوشش کررہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچوں پر تشدد کرنے اور ویڈیوز بنانے کا اعتراف بھی کیا جبکہ ملزم ویڈیوز بچوں کے والدین کو بھجوا کر ان سے کروڑوں روپے کا مطالبہ بھی کرتا رہا تھا۔
یاد رہے کہ بچوں کے اغوا اور بعد ازاں ترکی سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ملزم کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments