ایبٹ آباد گاڑی حادثے کا شکار

ایبٹ آبادمیں ٹرک نے سیاحوں کی گاڑی کو کچل ڈالا،4 جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں تیز رفتار ٹرک نے سیاحوں کی گاڑی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود کنیر کس کے مقام پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑا ۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں نعیم صادق ولد صادق ان کی اہلیہ اور جوانسالہ بیٹی بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو مری سے سیر وسیاحت کیلئے آئے تھے۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے علی امین کاصحافیوں سے متعلق بیان نامناسب قرار دیدیا