ویب ڈیسک: کوہاٹ کے گڑنگ ڈیم میں 14سالہ بچی سمیت 3خواتین ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ۔
واقعہ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں پیش آیا جہاں گڑنگ ڈیم میں 14سالہ بچی سمیت 3افراد خواتین ڈوب گئیں ۔
غوطہ خور ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین کی نعشوں کو پانی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت زوجہ سہیل عمر27سال، زوجہ محمود عمر 32سال اور سدرہ بی بی دختر محمود عمر 14سال سکنہ محلہ اعوان تحصیل گمبٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق ریسکیو ٹیم کو اطلاع تین بچوں کے ڈوبنے کی ملی تھی جس پر فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی گئی ۔
Load/Hide Comments