29 لاشیں برآمد

بنگلا دیش :حسینہ واجد کی جماعت کے 29رہنماؤں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے بعد سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بنگلا دیشی اخبار کے مطابق لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد شامل ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں۔
اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں، کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اورلوٹ مار بھی ہوئی ہے ، مظاہرین نے کئی رہنماؤں کے گھروں کو بھی جلا دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے فرار کے ملک سے فرار کے بعد فوج نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :کیڈر اساتذہ کو اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری