عالیہ حمزہ رہا

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو جیل سے رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک: 9مئی کی ہنگامہ آرائی کے مقدمے گرفتار میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی، عالیہ حمزہ نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید تھیں، 9مئی کے حملوں کی سازش کا الزام ہے۔
جیل سے رہائی کے بعد عالیہ حمزہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو 29 اگست تک عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روکا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کے وکیل نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال سمیت 3ملزمان اشتہاری قرار