ویب ڈیسک: بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عرب ممالک میں سیاسی پناہ لینے پر غور شروع کردیا ہے ۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو بھارت نے فی الحال پناہ دے رکھی ہے اور وہ اس وقت نئی دہلی کے کسی نامعلوم محفوظ مقام پر موجود ہیں۔
بنگلا دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ حسینہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے عرب ممالک میں سیاسی پناہ لینے پر غور شروع کردیا ہے ۔
اس سے قبل ان کے بیٹے نے کہا تھاکہ حسینہ واجد جہاں رشتے دار ہیں ان ممالک کا سفر کرسکتی ہیں جس میں امریکا، برطانیہ، فن لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔
تاہم گزشتہ روز خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے تاہم اس پر امریکی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹ میں اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حسینہ واجد اب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور فن لینڈ میں سیاسی پناہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ 5 اگست پیر کو طلبہ کے احتجاج پر حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments