آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم

آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم کرک سے گرفتار، 2 عدد موبائل فون برآمد

ویب ڈیسک: آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم کرک سے گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ہراسگی کا ملزم گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم عدنان اقبال کو ضلع کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم عدنان اقبال نے متاثرہ شکایت کنندہ کے گھر والوں کی تصاویر وائرل کیں اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق ملزم نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھے تھے جن پر متاثرہ شکایت کنندہ کا قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم اس قابل اعتراض مواد کی آڑ میں شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے جبکہ ان موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے،سرکوبی کرینگے، آرمی چیف