نہتے و بےگھر فلسطینیوں پر بمباری

نہتے و بےگھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 42 شہید، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے و بےگھر فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران مزید 42 شہید جبکہ سینکڑوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کی بدولت صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے و بےگھر فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، صیہونیوں کی 24 گھنٹوں کے دوران گولہ باری اور خیمہ بستیوں‌پر بمباری کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
دیر البلاح میں گھروں اور خیموں پر بھی اسرائیلی فوج نے بموں کی بارش کر دی، جس سے 3 فلسطینی شہید جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے، خان یونس میں بھی صیہونی بارود بارساتے رہے اور فضائی حملوں میں 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی حملوں کے دوران خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا اس دوراب 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے، اس دوران جب کہ اکثر ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے۔
صیہونیوں کی اس کارروائی کے ساتھ ہی 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی، ان میں‌خواتین اور بچوں‌کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 91 ہزار 645 ہے۔
دریں اثنا خان یونس میں حماس مجاہدین نے اسرائیلی فوجی قافلے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجیوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاگیا، القسام بریگیڈزنے حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی