ویب ڈیسک: آل خیبرپختونخوا آزادی کپ فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 12 اگست کو منعقد کیا جائِے گا۔
خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 اگست کو بروز پیر کراٹے ہیڈ کوارٹر ہادی انٹرنیشنل کراٹے اکیڈمی میں کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل ریفری و جج شیہان صاحبزادہ الہادی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں فل کنٹیکٹ کراٹے سے تعلق رکھنے والے تمام سٹائلز کے کھلاڑی 30-40-50-60- 70 اور اوپن ویٹ کیٹگری میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنایزیشن جاپان کے رولز فل کنٹیکٹ کے تحت ہونگے۔
صاحبزادہ الہادی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اور صوبے کے تمام سٹائل کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 10 اگست کے بعد کسی کی انٹری قبول نہیں کی جائے گی۔
ان گیمز کے انعقاد کے حوالےسے انٹرنیشنل ریفری صاحبزادہ الہادی نے کہا ہے کہ یہ گیمز نہ صرف فٹنس کیلئے لازمی ہیں بلکہ ان کی افادیت سے بچوں کو لازمی طور پر باخبر رکھنا چاہئے کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ اگر تخلیق دینا ہے تو اس کیلئے نوجوان نسل کا صحت مند ہونا لازمی ہے اور وہ ایکسرسائز اور گیمز کے بغیر ممکن نہیں.
Load/Hide Comments