والدین قاتل نکلے

سوات میں لڑکے لڑکی کے قتل کا معمہ حل، والدین قاتل نکلے

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں لڑکے لڑکی کے قتل کا معمہ حل ایک ماہ بعد حل ہو گیا، والدین قاتل نکلے۔
ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گٹوسرکوٹنئی میں ایک ماہ قبل لڑکے لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو والدین نے قتل کیا تاہم اس دوران لڑکی کی موت غلطی سے گولی چلنے اور لڑکے کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا۔
ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل الطاف حسین کے مطابق تھانہ فتح پور کی حدود میں واقع علاقے گٹوسرکوٹنئی میں 6 جولائی کو جوانسال لڑکی مسماۃ دخترشیرعالم فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی تھی۔
لڑکی کے والد نے غفلت سے فائرنگ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جبکہ 4 روز بعد 10 جولائی کو نوجوان شیر محمد ولد شیر بہادر کی موت بھی واقع ہو گئی۔
اس موقع پر ان کے والد نے اسے خودکشی کا رنگ دیا تھا۔ اب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سب کچھ واضح ہو گیا اور ان کے والدین قاتل نکلے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں