ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی میکرون کو دھمکی، ملکی سلامتی کیخلاف جارحیت پر خاموش نہیں رہیںگے. یورپی ممالک کو چاہئے کہ اسرائیل کو قابو کرے.
ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ ایران ملکی سلامتی کیخلاف جارحیت پر خاموش نہیں رہےگا۔
مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک اگر واقعی خطے میں جنگ روکنے کے خواہاں ہیں تو انہیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی، حملے روکنے اور جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کرنا چاہیے۔ دوسری طرف ایران ملکی سلامتی کیخلاف جارحیت پر خاموش نہیں رہے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جہاں ایران نے حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل پر تبادلہ خیال کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی میکرون کو دھمکی، ملکی سلامتی کیخلاف جارحیت پر خاموش نہیں رہیںگے. یورپی ممالک کو چاہئے کہ اسرائیل کو قابو کرے.
اسرائیل نے غزہ میںہر سو تباہی پھیلا رکھی ہے، اس کے باوجود یورپی ممالک ایران پر قدغن لگا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے روکے.
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی بمباری سے 40 ہزار فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہو گئے ہیں،ا س پر عالمی عدالت انصاف ک جانب سے بھی فیصلہ سنایا گیا تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیوں میںمگن ہے.
Load/Hide Comments