ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دئیے، ان کے دستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا اور امکان ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کر دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن ترمیمی بل منظور کر لیا گیا تھا، ایک ہی دن بل منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا اور انہوں نے بھِی اس پر دستخط کر کے اسے قانونی شکل دیدی۔
جب الیکشن ترمیمی بل ایوان میں منظوری کے لئَے پیش کیا اس وقت اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری سے حکومت وقت نے بذریعہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو کچلنے کیلئے ایک ادارہ دوسرے ادارے پر حملہ آور ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کر دئیے، ان کے دستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔
Load/Hide Comments