پشاور: صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15ہزار 787 ہوگئی، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13فراد جاں بحق ہوگئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد632 ہوگئی ہے،
صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے581نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15ہزار 787 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 138 مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 3907متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5655گئی ہے، مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 331افراد انتقال کرچکے ہیں، چوبیس گھنٹوں کےدوران 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 139فراد متاثر ہوئے ہیں۔