ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کا ڈھاکہ پہنچنے پر کہنا تھا کہ گھرآکر خوشی محسوس کررہاہوں، طلبہ نے بنگلادیش کو بچایا ہے، اب ہم نے ملک میں امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔
انہوں نے بنگلہ زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تو طلبہ نے آزاد کرا دیا اب انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔ یہ ملک نوجوانوں ہی کا ہے، انہی سے مل کر ملک کے مستقبل کیلئے جدوجہد کرینگے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد یونس اور کابینہ مقامی پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے حلف اٹھائے گی۔ 15 رکنی ایڈوائزری کونسل میں طلبہ کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
دوسری طرف بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے محمد اسد الزماں کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔
نئی عبوری حکومت کیلئَے جہاں دیگر چیلنجز سامنے تیار کھڑے ہیں وہیں بیروزگاری میں کمی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے، اس حوالے سے اعداد و شمار بتائے گئے ہیں کہ بنگلہ دیش میں بیروزگاری کی شرح 4 اعشاریہ 20 فیصد سے لیکر 5 اعشاریہ 6 فیصد تک ہے۔ بنگلہ دیش میں 66 فیصد گریجویٹس بیروزگار ہیں۔ نئی حکومت کو خارجہ محاذ پر بھی کام کرنا ہوگا۔
ان جیسے دیگر چیلنجز بھی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر یونس ایسے ہی چینلجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں اور نوجوان نسل کو آگے لانے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ طلبہ نے بنگلادیش کو بچایا ہے، اس لئے انہیں ہی آگے آنا ہوگا.
Load/Hide Comments