ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی صوبے میں رٹ نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہت سنگین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں 50 لوگ شہید ہوئے، کتنے زخمی ہو گئے، اس پر حکومت نے کیا کیا۔ صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی سب کے سامنے ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی صوبے میں رٹ نہیں ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اتنی قوت نہیں کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد چل رہا اور چلے گا، پیپلز پارٹی مرکز میں وفاقی حکومت کی اتحادی ہے اور حمایت کر رہی ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مہنگے بجلی بل اور ٹیکس کم کروانا صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو بیٹھ کر ان مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ یہ ایسے مسائل ہیں جن پر باہر نہیں پارلیمنٹ کے اندر مل بیٹھ کر بات کی جاتی ہے اور تبھی مسائل حل ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments