ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے، لبنانی ملیشیا کے خلاف لڑائی حقیقی جنگ میں بدل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری تیاری کئے ہوئے ہیں، حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کا ایک بیان اس سے قبل منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی ہونے والی ہے، انہوں نے شام، عراق اور یمن میں اپنےاتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حملے تیز کردیں۔
گیلنٹ نے کہا کہ کہ نصر اللہ لبنان کو بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں۔ حزب اللہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے، انہیں یہ بات سمجھنے کیلئے غزہ پٹی کی صورتحال دیکھنا ہو گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے سربراہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کو مارنے کی بھاری قیمت آپ کو چکانا پڑے گی۔
حسن نصر اللہ نے زور دیا ہے کہ فواد شکر اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کے ردعمل میں اسرائیل پر حملہ ضرور کیا جائے گا۔ اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر ان کی "سزا کا حصہ” ہے۔
Load/Hide Comments