ویب ڈیسک: بنگلادیش کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بنگلہ میچز کھٹائی میں پڑنے کی افواہیں زیر گردش تھیں، تاہم پی سی بی کی جانب سے بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم کا نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر کے تمام منفی پراپیگنڈوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ اب پی سی بی کے نئے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری نئَے نطرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے ٹیم کے درمیان 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔
نئَے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پہلا 4 روزہ میچ 13 سے 16 اگست جبکہ دوسرا میچ 20 تا 23 اگست کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز رواں ماہ کی 26، 28 اور 30 تاریخوں کو کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ موجودہ بنگلادیش کی صورتحال میںبنگالی ٹیم کا پاکستان دورہ مشکل ہو سکتا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ نے ثابت کر دیا کہ سیریز کھٹائی میں پڑے گی نہ شائقین کو مایوسی ہوگی بلکہ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی.
Load/Hide Comments