ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حالیہ ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی کے 86کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پشاور سے17کیسز ، بنوں 11 صوابی، ایبٹ آباد اوردیر لوئر میں 10،10 سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
77متاثرہ مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، مون سون بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے مون سون میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ڈی ایچ اوز کو ہدایات نامہ جاری کر دیاگیا۔
محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تدابیر اور منصوبہ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیں
شہری گھروں کے اندر کھلے پانی کو ڈھانپیں یا لاروا کش ادویات کے استعمال سے ڈینگی سے محفوظ رہیں ۔
Load/Hide Comments