ویب ڈیسک: لوئر دیر میدان میں موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میدان ڈھیروں بانڈگئی میں پیش آیا جہاں موٹر کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں لعل قلعہ ہسپتال منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں فیضان اور فیصل جبکہ زخمیوں میں فاروق ،الہام اور عرفان شامل ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق میدان مانیال سے بتایا جارہا ہے ۔
Load/Hide Comments