آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ

آمنہ بلوچ کو نئی سیکرٹری خارجہ مقررکردیا گیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ کو نئی سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا ہے ۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ کو نئے سیکرٹری خارجہ کی تقرری سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس سے دستخط شدہ سمری وزارت خارجہ کو موصول ہوگئی۔
وزاعظم شہباز شریف نے دو روز قبل نئے سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آمنہ بلوچ اپنا عہدہ آئندہ ماہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری کی سمری بھی وزارت خارجہ کو ارسال کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا اعلان