خاتون کی نعش برآمد

ہری پور میں گھر کے اندر کنویں سے شادی شدہ خاتون کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل غازی میں گھر کے اندر کنویں سے شادی شدہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
واقعہ تحصیل غازی کے علاقہ پپلیاں میں پیش آیا جہاں خاتون کی نعش گھر کے اندر کنویں سے برآمد کرلی گئی ہے ۔
مقتولہ عسکہ ایمان کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی پولیس نے مقتولہ کے والد محمد منیر کی مدعیت میں شوہر عمیر اقبال ،دیور عزیز اقبال اور سسر جاوید اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کے مطابق شوہر عمیر اقبال روٹی بیوی کو چند روز قبل منا کر ساتھ لے گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  مشعال اعظم یوسفزئی ڈی نوٹیفائی ، گورنرخیبرپختونخوا نے سمری پر دستخط کر دیئے