طالب علم نے خودکشی کرلی

ہری پور،میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک: ہری پور میں میٹرک کے طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کھلابٹ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 17سالہ طالب علم اسد نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو ٹرامام سنٹر منتقل کردیا ۔
واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف