ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاوں گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اتھلیٹ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے گھرجشن کا سماں ہے، پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی، بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کیں۔
پیرس اولمپکس میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر اور باہر جشن کا سماں ہے، ارشد ندیم کی والدہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ پوری قوم نے میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں اور سب نے اس کامیابی پر میرے بیٹے کو خوب داد دی۔
اس موقع پر پورے علاقہ میں لوگ خوشیاں منا رہے ہیں، لوگوں نے ارشد ندیم کے گھر آ کر بھی ان کے گھر والوں کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا. ان کی اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کے ھصے میں40 سال کے طویل انتظار کے بعد گولڈ میڈل آیا.
Load/Hide Comments