ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں شریک پاکستانی اتھلیٹَ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس دن کامیابی کیلئے پرامید تھا، دور تک تھرو کر کے گولڈ میڈل ملتا ہے اور اس کیلئے میری تیاری پوری تھی۔
پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے جس لیول پر گولڈ میڈل حاصل کیا اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ میری تمام تر تیاریاں مکمل تھیان اور ردھم میں بھی تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا اور اس کامیابی کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید تھی جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں اور وہی ہو گیا۔ سب سے زیادہ فاصلے تک تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت گیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن کامیابی کیلئے پرامید تھا، مداحوں کی سپورٹ پر بھی ان کا شکر گزار ہوں.
Load/Hide Comments