52 سال بعد بھارت لگاتار

52 سال بعد بھارت لگاتار 2 اولمپک گیمز میں ہاکی میڈل پر ہاتھ صاف کر گیا

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں سپین کو ہرا کر بھارت نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، ٹوکیو اولمپکس میں بھی انڈین ٹیم کانسی کا تمغہ جیتی تھی، یوں 52 سال بعد بھارت لگاتار 2 اولمپک گیمز میں ہاکی میڈل پر ہاتھ صاف کر گیا۔
ذرائع کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس مقابلوں کے دوران بھارت نے سپین کو شکست دے کر ہاکی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ یہ 1972 کے بعد پہلا موقع ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے مسلسل دو ایونٹ میں میڈل جیتے ہوں۔
یاد رہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے 1928 سے 1972 تک ہر ایونٹ میں ایک میڈل ضرور لیا تھا۔ 1972 کے میونخ اولمپکس اور 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں بھی انڈین ہاکی ٹیم نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں سپین کو ہرا کر بھارت نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، یوں 52 سال بعد بھارت لگاتار 2 اولمپک گیمز میں ہاکی میڈل پر ہاتھ صاف کر گیا۔

مزید پڑھیں:  بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے،بیرسٹر سیف