زمیندار آلو بیج کے منتظر

جنوبی وزیرستان: زمیندار آلو بیج کے منتظر، سیزن متاثر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی وادی شکئی میں آلو کا سیزن شروع ہو گیا ہے تاہم اس دوران حکومتی یقین دہانی پر عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور تاحال زمیندار آلو بیج کے منتظر ہیں، زمینداران کا کہنا ہے کہ آلو کے بیج تاخیر سے ملنے پر سیزن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
زمینداران کا کہنا ہے کہ یقین دہانیوں کے باوجود آلو بیج بروقت نہیں ملا جس سے سیزن متاثر ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور ضم اضلاع گورننس پروگرام نے شکئی کے زمینداروں کو مایوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ سال میں دو بار آلو کا سیزن ہوتا ہے، ہم یہاں نسے ملک کے مختلف علاقوں کو آلو سپلائی کرتے ہیں، تاحال زمیندار آلو بیج کے منتظر ہیں، تاہم اس میں تاخیر سے سیزن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
شگئی کے زمینداروں نے کہا کہ زمیندار طبقہ کو آلو بیج، کھاد اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے سے پریشان ہے، اہل علاقہ کا زریعہ معاش زمینداری سے وابستہ ہے۔ اس میں بھی حکومتی تاخیر ہمارے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔
اس میں‌تاخیر کے باعث جہاں اسے کاشت کرنے میں‌مشکلات ہونگی دوسری طرف اس کی فروخت کیلئے باقاعدہ مارکیٹ میں بھی جگہ بنانے اور پورا پروگرام سیٹ کرنے میں‌مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں.

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم