لکی مروت میں وسیلہ روزگار سکیم

لکی مروت میں وسیلہ روزگار سکیم کا آغاز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں وسیلہ روزگار سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستحق افراد میں لوڈر اور چنگچی رکشوں کی تقسیم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحصیل میئر نورنگ عزیزاللہ خان نے فلاحی تنظیم کے تعاون سے بیسیوں ضرورت مندوں کو وسیلہ روزگار سکیم کے تحت مدد فراہم کی۔
اس دوران سرائے نورنگ شہر میں نئے کیبن لگا کر 16 افراد کیلئے کاروبار شروع کروا دئیے۔ 20 بے روزگار نوجوانوں کو لوڈر اور چنگ چی رکشے دیکر انہیں روزگار فراہم کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لکی مروت میں وسیلہ روزگار سکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر وزیر، ڈی ایس پی رضا خان، چیئرمین انجنیئر منور خان سمیت معززین نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع لکی مروت کے چھابڑی فروشوں اور ہتھ گاڑیوں میں سبزیاں اور پھل بیچنے والے مزدوروں میں کیبن تقسیم کئے گئے۔ کاروبار شروع کرنے والے سبزی و پھل فروشوں میں فی دکاندار ایک لاکھ 80 ہزار کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔
تحصیل میئر نورنگ عزیزاللہ کے مطابق ترکیہ کی تنظیم حسنے اس سلسلے میں مکمل مالی تعاون کررہی ہے۔ اس اقدام سے غریب اور متوسط لوگوں کو جہاں‌روزگار پیدا کرنے میں‌آسانی رہے گی وہیں صوبے کو بھی فائدہ پہنچے گا.

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار