ارشد ندیم کی شاندار کامیابی

ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر سب کو فخر محسوس ہوا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے پیرس اولمپکس 2024 میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر اتھلیٹ سمیت قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر سب کو فخر محسوس ہوا ہے، یہ ہم سب کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ارشد ندیم جیسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملک کا نام روش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شاندار کارکردگی پر پوری قوم، ارشد ندیم اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید