ڈیرہ میں ڈاکوﺅں نے ایک

ڈیرہ میں ڈاکوﺅں نے ایک اور بینک وین لوٹ کر جلادی

ویب ڈیسک: ڈیرہ میں ڈاکوﺅں نے ایک اور واردات میں تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ موڑ کے قریب مصروف ترین مین انڈس ہائی وے پر بینکوں کو کیش پہنچانے والی نجی سیکورٹی کمپنی کی گاڑی کو 24مسلح افراد نے اغوا کر کے لوٹ لیا ۔
اطلاع کے مطابق کیش پہنچانے والی ایس او ایس کی نجی سیکورٹی کی گاڑی معمول کے مطابق پنیالہ بنک کیلئے 88 لاکھ روپے کی کیش لے کر انڈس ہائی وے پر جارہی تھی.
اس دوران تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ موڑ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روک کر لوٹ لیا۔
ڈاکوﺅں نے سیکورٹی گارڈز کو چھوڑ کر گاڑی ڈرائیور سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے، مسلح ڈاکوﺅں نے گاڑی کھیتوں میں لے جاکر نذر آتش کر دی اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا ۔
واضح رہے کہ بنکوں کو کیش پہنچانے کے دوران کیش لوٹنے کی یہ تیسری واردات ہے پہلی واردات ڈیرہ درابن روڈ پر سگو کے قریب ہوئی تھی جس میں ڈاکو تین کروڑ 80لاکھ روپے لی گئے تھے.
دوسری واردات ڈیرہ ٹانک روڈ پر برز بھگوال کے قریب ہوئی جس میں ڈاکو پانچ کروڑ روپے کی نقدی لوٹ لے گئے تھے اور گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔
یاد رہے کہ ڈیرہ میں ڈاکوﺅں نے ایک اور واردات میں تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ موڑ کے قریب مصروف ترین مین انڈس ہائی وے پر بینکوں کو کیش پہنچانے والی نجی سیکورٹی کمپنی کی گاڑی کو 24مسلح افراد نے اغوا کر کے لوٹ لیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے