ویب ڈیسک: بنگلادیش کی عبوری کابینہ کا سازشیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان، سازش کرنے والوں نے ملک میں انتشار اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی عبوری کابینہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے ملک میں پھیلے سازشیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا ہے۔
سربراہ عبوری حکومت ڈاکٹر محمد یونس نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں انتشار کا زہر پھیلانے والوں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سازش کرنے والوں نے ملک میں خوف کا ماحول بنا رکھا ہے، ان کا مقصد ہے کہ طلبہ اور عوام کی بغاوت کے ذریعے ہماری دوسری آزادی کو ناکام بنایا جا سکے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ یہی انتشار ہمارا دشمن ہے اور اسے جلد شکست دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کی 16 رکنی کونسل نے ڈاکٹر محمد یونس کی نگراں حکومت چلانے میں مدد کے لیے حلف اٹھایا ہے۔
یہی نگران سیٹ اپ ایک مخصوص مدت کے لیے ملک کی قیادت کرے گا اور ایک منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے انتخابات کی نگرانی کرے گا۔
بنگلادیش کی عبوری کونسل میں ناہید اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں جنہوں نے کوٹہ مخالف مظاہروں میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہی و تحریک تھی جس سے سابق وزیراعظم اپنا تخت چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئیں۔
ھالیہ واقعات کے بعد بنگلادیش میں نئی عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر محمد یونس کے سپرد کر دی گئی ہے.
Load/Hide Comments